حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کررہا ہے،سموگ کے حوالے سے 10سالہ منصوبہ پیش کیا گیا ہے ، مریم اورنگزیب

93

لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کررہا ہے، پنجاب کے کچھ شہروں میں سموگ کی صورتحال خطرناک حد تک رہی،سموگ کے حوالے سے 10سالہ منصوبہ پیش کیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کو پرامن بنانے کیلئے کوشاں ہیں، موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین اور اہم مشترکہ مسلہ ہے، ایک ہزار بھٹوں کو مسمار کیا،بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پر تبدیل کرنے کی ہدایت دی ،آلودگی کا سبب بننے والے پلانٹس کو بند کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سموگ کے خاتمے کیلئے سپرسیڈر پرسبسڈی دی گئی،میڈیا کے ذریعے سموگ سے بچائو کے متعلق عوام کو آگاہی دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، پنجاب میں 30ہزار بچوں کو سکالر شپس دی گئیں، ملک میں مہنگائی کم ہوگئی ہے،پچھلے نو ماہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریکارڈ منصوبے شروع کیے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز 70ارب روپے کا منصوبہ لارہی ہیں،پچھلے نو ماہ میں معاشی اعشاریہ بہترین جا رہا ہے جس پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ،مریم نواز کے نو ماہ کے منصوبوں پر نظر ڈالیں تو عوامی تاریخ کی مثال نہیں ملتی،زراعت، آئی ٹی ،یوتھ پروگرام، خدمت کارڈ یا اقلیت ہر شعبہ میں عوام مرکز ہے،ہونہار سکیم تاریخ کا سکالرشپ تیس ہزار طلبہ کا پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے چھ سال بعد افراط زرکم ہوکر 4.9پر آگیا ہے،افراط زر نیچے آتا ہے تو معشیت میں بہتری آتی ہے۔ وزیر اعظم شہبازشریف کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے جو معیشت میں بہتری آ رہی ہے، انڈسٹری بہتر ہو رہی ہے اورروزگار مل رہا ہے ، اگر پیٹرول میں کمی آتی ہے تو ٹیمیں کرایہ کم کرواتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سموگ پر نو ماہ میں وزیر اعلی کی قیادت میں جو کام ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، مارچ میں مریم نواز نے اجلاس میں تمام شعبہ جات کو ٹارگٹ دئیے، پنجاب کا پہلا سموگ کے خاتمہ کا پلان بنایا ، بھٹے گرائے اس پر کیو آر کوڈ لگایا اور دو سو انیس انڈسٹری یونٹ گرائے جسے گراتے وقت خوشی نہیں ہوتی، 1366پلانٹ کو سیل کیا گیا، ہینڈ ہولڈنگ میں سمال میڈیم انڈسٹریز کے ایک بلین لوگوں کو قرض دئیے گئے، ٹرانسپورٹ میں 41386گاڑیوں کے چالان کئے ، پنجاب میں پہلی بار 44 ہزار 859سے زائد گاڑیوں کو بند کیاگیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ زراعت میں ایک ہزار سپر سیڈر پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کسان کو دئیے گئے،5 ہزار سپر سیڈرز اگلی فصل سے پہلے فراہم کریں گے ، گوجرانوالہ دیوان روڈ کی 33 سٹیل ملز میں سے کالے دھویں کو سفید دھویں میں منتقل کیا،قصور میں چاول کی 56ملیں ، اور دیگر 39ملز سفید دھویں والی ڈیوائس لگا چکی ہیں، کار فٹنس سرٹیفکیشن کا منصوبہ لایا گیا جو پہلے موجود نہ تھا، آئندہ سال سموگ سے پہلے سکول ، ریٹیل ، انڈسٹری ،ہوٹلزکے اوقات کار کا شیڈول تیار کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سکول کی جانب سے بچوں کو بسیں فراہم کرنے کے معاملے پر ٹریفک پولیس عمارہ اطہر کی سکول ایڈمنسٹریشن سے میٹنگ ہو رہی ہے، لاہور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ بسوں کے معاملہ پر فیصلہ دیا اور ہم نے اپر کلاس روٹس بلکہ مڈل کلاس سکولوں سے بھی سالانہ پلان بنائے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس نے دن رات سڑکوں پر محنت کی اگر ہم نے کمپنی کھولنی ہوتی تو ٹینڈرز سے نہ ہوتی،اگر کوئی کمپنی غیر آئینی طریقہ سے سرٹیفکیشن دے گی تو اس کو بند کر دیں گے، گھریلو انڈسٹری کو انڈسٹریل زون میں منتقل کریں گے،انٹر نیٹ سے بہت بڑی انڈسٹری جڑی ہے جس پر وفاقی حکومت کام کررہی ہے۔