حیدرآباد۔ 21 مارچ (اے پی پی):حیدرآباد کے تھانہ بھٹائی نگر کی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھٹائی نگر پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے علمدار چوک کے قریب سے منشیات سپلائر ریحان بھٹی جبکہ جامشورو روڈ ورکشاپ کے قریب سے منشیات سپلائر ندیم میرانی کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار سپلائرز مختلف علاقوں میں چرس کی سپلائی دینے کیلئے جارہے تھے جوکہ پولیس نے ناکام بنا دی اور ان سے 2 کلو سے زائد چرس بر آمد کر کے تحویل میں لے لی۔ گرفتار منشیات سپلائرز کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ بھٹائی نگر پولیس نے گرفتار سپلائر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔