حیدرآباد میںجشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر

193
APP05-11 HYDERABAD : August11- Girls showing the national flags wearing the national flags caps sitting on stall as the nation starts preparations to celebrate Independence Day in befitting manners. APP Photo by Akram Ali

حیدرآباد11اگست (اے پی پی) حیدرآباد میںجشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، قومی پرچموں کی بہار ، ریلیاں ،پاکستان کا 70ویں یومِ آزادی کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں حیدرآباد میں زبردست جشن کا سماں ہے ہر سیاسی جماعت ، سماجی و طلبہ تنظیموں ، نوجوانوں کی انجمنوں ، تاجر برادری ، منارٹیز غرض ہر طبقہ کی جانب سے جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں نوجوانوں کا جوش دیدنی ہے قومی پرچم کے رنگ کی شرٹس ، ٹوپیاں ، باجے ، گھڑیاں ، گلوبند ، ویگ اور چشمے نوجوانوں میں مقبول ہیں تو قومی رنگ سے مزین جیولری، دوپٹے ، لباس ، چوڑیاں ، بندے و بالیاں اور انگھوٹھیاں لڑکیوں و خواتین میں مقبول ہیں جبکہ بچوں کی تفریح اور ان کی دلچسپی کی اشیاءبھی خوب فروخت ہو رہی ہیں نوجوانوں کی جانب سے ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں قومی پرچم تھامے موٹر سائیکل سوار شہر میں گشت کرکے ماحول کو گرما رہے ہیں اساتذہ کی جانب سے بھی ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔