23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںحیدرآباد پولیس کی کارروائی،بھارتی گٹکے کے 2 ٹرالر پکڑ لیے، 6 سپلائر...

حیدرآباد پولیس کی کارروائی،بھارتی گٹکے کے 2 ٹرالر پکڑ لیے، 6 سپلائر گرفتار

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 01 جولائی (اے پی پی):حیدرآباد پولیس نے کامیاب کارروائیکرتے ہوئے بھارتی گٹکے سے بھرے 2 ٹرالر پکڑ تے ہوئے 6 سپلائر گرفتار کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہٹڑی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاررئی کرتے ہوئے مٹیاری لنک روڈ بائی پاس کے قریب ٹرالر نمبر TLF-367 سے بھاری مقدار میں بھارتی گٹکے Z-21 تحویل میں لیتے ہوئے ملزمان بنام محمد عمران اعوان، محمد ذیشان اور طاہر کو گرفتار کرلیا جبکہ ٹرالر نمبر TLN-467 سے بھاری مقدار میں بھارتی گٹکے Z-21 پولیس تحویل میں لیتے ہوئے ملزمان بنام سعید بشیر، شفقت پٹھان اور ظہیر بشیر کو گرفتار کرلیا۔

ہٹڑی کی پولیس جانب سے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ھیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان نے اپنا تعلق بھارتی گٹکا سپلائر گروہ سے ظاہر کرتے ہوئےبھارتی گٹکوں کی سپلائی حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں کرنے کے انکشافات کیے، مزید تحقیق شروع کر دی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=480403

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں