حیدرآباد۔ 13 ستمبر (اے پی پی):حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے ،فرائض میں غفلت برتنے پر ایک ایس ڈی او کو معطل کردیا گیا ،ایک سیاسی شخصیت کے پیٹرول پمپ پر بھی چھاپہ مارکر2ملازمین گرفتار کرلیاگیا حیسکو کی جانب سے 29افراد کو بجلی چوری کے الزام میں گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے اس سلسلہ میں حیسکو نے بجلی چوری کی روک تھام نہ کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ڈی او سکرنڈ سب ڈویژن غیاث الدین شیخ کو معطل کردیا گیا ہے
جبکہ حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف اب تک 443بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں مقدمات درج کرانے کے لیے درخواستیں دی گئیں ان میں 267کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کرلی گئیں ہیں اور 29افراد کو گرفتار کیا گیا ہے حیسکو نے ایم ایم شاہ سب ڈویژن میں بجلی چوروں کرانے پر 4ٹرانسفارمرز بھی ہٹادیئے ہیں
حیسکو کی جانب سے ٹنڈو جام تعلقہ دیہی حیدرآباد میں ایک سیاسی رہنما کے پیٹرول پمپ حیدرآباد بجلی منقطع کرکے ڈائریکٹ کنکشن لگانے پر وہاں سے 2ملازمین کو بھی گرفتار کرلیا ہے ، حیسکو ترجمان نے بتایا کہ بجلی چوروں و نادہندگان سے حالیہ مہم میں اب تک 4کروڑ28لاکھ 18ہزار روپے وصول کئے گئے ہیں اور بجلی چوروں پر بروقت 59لاکھ 2ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرکے وصول کیا گیا ہے۔ ـ
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390322