23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںحیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ہنگامی بنیادوں...

حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ہنگامی بنیادوں پرگرینڈ آپریشن جاری

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 12 ستمبر (اے پی پی):حیسکو انتظامیہ کی جانب سے پولیس اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ہنگامی بنیادوں پرگرینڈ آپریشن جاری ہے ، حیسکو کے 13لاکھ صارفین پر169ارب سے زائد کے واجبات ہیں ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیوں کے دوران5ہزارسے زائد غیرقانونی کنکشن منقطع کیے گئے اور جرمانے کی مد میں42لاکھ81ہزار سے زائدکی وصولی کی گئی۔ حیسکو چیف مظفر علی عباسی کی ہدایت پر ایکسین آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری اسداﷲ عامر اور ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن بھٹ شاہ اصغر علی گاہو نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران12 عدد ذرعی ٹیوب ویل ایک کروڑ 80لاکھ کے نادہندہ ہونے کی وجہ سے منقطع کردیئے ،

قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آردرج کرانے کیلئے درخواستیں جمع کرادی گئی ہیں اور اس سلسلے میں ٹرانسفارمرز بھی قبضے میں لیے جائیں گے ۔ ایکسین آپریشن ڈویژن سانگھڑ طارق ندیم جاٹ اورایس ڈی او شاہ پور چاکرنے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں غیرقانونی کنکشن منقطع کئے جس کے نتیجے میں مارو خان ولد مسری خان جوکہ 6لاکھ 33ہزار کا نادہندہ تھا اس سے 3لاکھ50ہزار ریکوری کی گئی

- Advertisement -

، اسی طرح ایکسین آپریشن ڈویزن لطیفIسید عاقب عباس شاہ اور ایس ڈی او آپریشن سب ڈویزن میران محمد شاہ نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران 33فیصدسلوڈسکریپینسی کی وجہ سے 23لاکھ 98ہزارسے زائد کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ مزید کارروائیوں کے دوران ایکسین آپریشن ڈویژن پھلیلی امجد علی شیخ اور ایس ڈی او پریٹ آبادنے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران 16لاکھ 58ہزار سے زائد کی وصولی کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389734

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں