- Advertisement -
پشاور۔9فروری (اے پی پی):خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے پاکستان انسٹیوٹ آف پروستیٹک اینڈ آرتھوٹکس اور پیرا پلیجک سنٹر کے دورے کئے۔ اُنہوں نے سنٹر کے مختلف حصے دیکھےاور وہاں پر معذور افراد کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ان اداروں کا بنیادی مقصد لوگوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے ساتھ ساتھ معاشرے کا ایک کار آمد اور مفید شہری بنانا ہے تاکہ یہ لوگ ایک خوشحال اور بھر پور زندگی گزار سکیں۔ بیگم ثمینہ عارف علوی نے مزید کہا کہ پیپاز اور پیرا پلیجک سنٹرز جیسے اداروں میں معذور افراد کو مفت دی جانے والی سہولیات کسی بھی ترقی یافتہ ممالک کی جدید سہولیات سے کم نہیں۔خاتون اول نے سنٹرز میں زیر علاج بچوں اور بچیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے
- Advertisement -