اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خادم پاکستا ن محمد شہباز شریف آج خیبرپختونخوا کے علاقے بشام، شانگلہ میں غیور دلیر اور شاندار روایات کے امین پختونوں کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام سمیت دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔