اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خادم پاکستان شہباز شریف نے مانسہرہ، خیبرپختونخوا میں خواتین یونیورسٹی، ہزارہ مظفرآباد موٹرے، ہسپتال اور سکولوں کے قیام سمیت متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، تعمیر اور عوامی خدمت کا پونے چار سال سے رکا ہوا عمل ملک بھر میں پھر شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب خیبرپختونخوا میں ایک ہی نعرہ ہے، نوازشریف، شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آئے اور پنجاب جیسی ترقی خیبرپختونخوا میں بھی شروع ہو۔