خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری کی یورپی یونین کی سیکرٹری جنرل برائے خارجہ امور سے ملاقات

122

اقو ام متحدہ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) خارجہ سیکریٹری اعزاز احمد چوہدری نے یورپی یونین کی سیکریٹری جنرل برائے خارجہ امور ہیلگا شمد سے ملاقات کی اور انہیں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور اس بارے میں پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں خارجہ سیکریٹری نے انہیں بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارت کی طرف سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بتایا جن کے نتیجہ میں 100 سے زیادہ افراد شہید اور 8 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں