سنگا پور۔ 6 نومبر (اے پی پی) ایشیاءکے لئے خام تیل کے عالمی نرخ منگل کو بھی کم رہے جس کی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی چین اور بھارت سمیت سات ممالک کو برآمد نہ روکنے کا اعلان تھا۔سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ سی کروڈ کی دسمبر کے لئے سپلائی47 سینٹ کی کمی کے ساتھ 72.70 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی)کی سپلائی کے سودے 20 سینٹ کی کمی کے ساتھ 62.90 ڈالر فی بیرل طے پائے۔