- Advertisement -
سنگاپور ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ گزشتہ چھے ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچنے کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو دوبارہ نیچے آگئے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت نومبر کے لئے لندن برنٹ کروڈ کی سپلائی3 سینٹ کی کمی کے ساتھ 56.83 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ(ڈبلیو ٹی آئی)کی نومبر کے لئے ہی سپلائی 8سینٹ کی کمی کے ساتھ 50.58 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70990
- Advertisement -