- Advertisement -
سنگاپور ۔ 24 جون(اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کے نرخوں میں شدید کمی کا رجحان رہا اور کاروباری سرگرمیوں کے دوران خام تیل کے نرخوں میں 6.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ برطانیہ میں یورپی یونین سے انخلاءبارے ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج ہیں۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اگست میں ترسیل کیلئے معاہدے 3.11 ڈالر کی کمی سے 47.00 ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اسی مدت میں ڈیلیوری کے سودے 3.14 ڈالر کی کمی کے ساتھ 47.77 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9803
- Advertisement -