سنگاپور ۔ 30 جنوری(اے پی پی) ایشیاءکی تیل مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں امریکی تیل کی پیداوار بڑھنے سے کمی آنے کا رجحان رہا۔ سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیو یارک کے مین کنٹریکٹ کے تحت لائٹ امریکی خام تیل کی مارچ 72سینٹ کی کمی کے ساتھ 52.90ڈالر فی بیرل اور لندن برنٹ نارتھ کی مارچ کیلئے سپلائی 28 سینٹ کی کمی کے ساتھ 55.24 ڈالر فی بیرل طے ہوئی۔