تہران ۔ یکم مارچ(اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ طاقت کا محور امریکا اور یورپ کے گرد نہیں گھومتا۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق تہران یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقرب سے خطاب کے دوران جواد ظریف نےکہا کہ دنیا مغرب کا نام نہیں اور نہ ہی اس کی طاقت کا مرکز امریکا ہے۔ دنیا کے اقدار اب سائنس،ٹیکنالوجی ،آزادی ،اعتقادی احترام اور سماجی بہبود سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال 89 ارب ڈالرز کا اسلحہ خریدا ، ایک بات نہ قابل فہم ہے کہ ایران کا دفاعی بجٹ انتہائی کم ہونے کے باوجود کیا وجہ ہے کہ بعض ممالک ایران کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں؟ ہم اسلحہ اپنی بقا کےلیے بناتےہیں جس کےلیے عالمی تعاون کی کمی ہے مگر ملکی انحصار پر مبنی جدید ٹیکنالوجی زیادہ ہے۔انہوں نے موجودہ صورت حال کو پریشان کن لیکن مستقبل کو پر امید ظاہر کیا۔