اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران خام پٹرولیم کی درآمد میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 16.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے فروری 2019ءتک پاکستان نے پٹرولیم کی درآمد پر 45.5 ارب روپے کازرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 16.13 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے خام پٹرولیم کی درآمد پر 39.1 ارب روپے کا زرمبادلہ خرچ کیا تھا۔