خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا

55
نمیبیا اور کینیڈا کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (جمعہ کو )کھیلا جائے گا

کراچی۔ 18 فروری (اے پی پی):ریجنل کرکٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام جاری خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کے فیصلے ہوگئے۔کے سی سی اے سٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں زون چھ بلیوز نے زون ایک وائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، زون ایک وائٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 117 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، علمان شفیق نے 30 اور بہادر علی نے 26 رنز بنائے، سیف اللہ نے 20رنز دیکر 4اور محمد مکی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں زون چھ بلیوز نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا، اسامہ رزاق نے 11چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 81رنز بنائے۔ نیاناظم آباد جیم خانہ گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون چھ وائٹس نے زون سات بلیوز کو 72رنز سے ہرا دیا۔

زون چھ وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 254رنز بنائے۔ کاشف علی 4 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 52، زوہیب ادریس نے 39، ارباز خان نے 36، سیف علی نے 33، کاشف اقبال نے 32اور عاشر احمد نے 28رنز بنائے۔ احسن اللہ، حضرت علی اور احسن مروت نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں زون سات بلیوز 182رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ محمد حماد بھٹی نے 7چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 64، افروز حسن نے 27اور رضوان عباسی نے 22 رنز بنائے۔ ولید عظیم نے 28رنز دیکر 3، خواجہ محمد حفیظ اور ساحل علی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ٹی ایم سی گرائونڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون دو وائٹس نے زون تین بلیوز کو 159رنز سے ہرا دیا۔ زون دو وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 340رنز بنائے۔

علی حسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10چوکوں 6چھکوں کی مدد سے 116، مبشر نواز نے 12چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 101، محمد سہیل خان نے 47، وہاج ریاض نے40اور سعید حسن نے 22رنز بنائے۔ عالیان محمود اور حسن عاصم نے 2-2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں زون تین بلیوز 181رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ سنی نذیر نے 10چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 65، عبیس اللہ نے 34، ضیا عباس نے 30اور عمیر مغل نے 20رنز بنائے۔ طحہ وقار نے 29رنز دیکر 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

چو تھے میچ میں آر ایل سی اے گلبرگ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں زون دو ریڈز نے زون چار ریڈز کو 4وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون چار ریڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 250 رنز بنائے۔ محمد احد علی نے7 چوکوں کی مدد سے 79، عمران لودھی نے 33، ولید احمد نے 31، اوزید علی نے 28اور بلال مرزا نے 27رنز بنائے۔ غضنفر خان نے 42رنز دیکر 3، ناسط بخاری نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں زون دو ریڈز نے 6وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 253رنز بنا لئے۔ محمد علی نے 16چوکو ں کی مدد سے 84، سکندر حسن 6چوکوں کی مدد سے 52 ، عادل علی نے 33اور ناسط بخاری نے 30رنز بنائے۔ ولید احمد اور عمر شاہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔