27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںخانگڑھ میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ایک شخص قتل،مشتعل...

خانگڑھ میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ایک شخص قتل،مشتعل عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):تھانہ خانگڑھ کی حدود لوہار والا میں کریانہ سٹور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوں نے تین افراد کو گولیاں مار دیں جس سے محمد نزیر بھٹی نامی شخص جاں بحق ہو گیا،جبکہ ڈاکوں کی فائرنگ سے اکرم بھٹی،حنیف اور شبیر نامی نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے،مظفرگڑھ ۔

تینوں ڈکیت عوام کے ہتھے چڑھ گئے،مشتعل عوام نے ڈاکووں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا،ڈکیتی کے دوران پکڑے جانے والے تین ڈکیتوں اختر،مرتضی اور غلام رسول میں سے غلام رسول عرف پیلی کنیرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے ہلاک ہوگیا،جبکہ ڈکیت اختر اور مرتضی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،تشدد کے بعد عوام نے ڈاکووں کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518060

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں