خانیوا ل،آئی جی پنجاب کی جانب سے میٹرک امتحان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم

131
Laptop distribution
Laptop distribution

خانیوا ل۔ 27 جولائی (اے پی پی):آئی جی پنجاب کی جانب سے میٹرک امتحان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے گئے ۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے حالیہ میٹرک امتحان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کے بچوں کو لیپ ٹاپ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں آر پی او آفس ملتان کے پولیس لائن آڈیٹوریم میں آر پی او ملتان کی سربراہی میں ان بچوں اور والدین کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور آئی جی پنجاب کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ان بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ مخدوم پور راجپوت کالونی کے رہائشی پولیس اہلکار رانا دلشاد جو کہ تھانہ حویلی کورنگا میں سیکیورٹی آفیسر تعینات ہے کے دو بیٹیوں حافظہ مہوش شہزادی اور حافظہ مصباح شہزادی اور بیٹا عبدالحق نے میٹرک کے امتحان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آر پی او ملتان سے لیپ ٹاپ وصول کئے