خانیوال، بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن بلاتفریق جاری،213 مقدمات درج ، 7 ملین روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی

240
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

خانیوال۔ 25 ستمبر (اے پی پی):ضلع خانیوال میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن بلاتفریق جاری ہے،ضلع میں بجلی چوروں کیخلاف 213 مقدمات درج کرکے 7 ملین روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے جاری آپریشن بارے میپکو حکام سے میٹنگ کی۔ضلعی نفاذ کمیٹی کے اجلاس میں سخت اقدامات کئے گئے اور مقدمات کی مکمل پیروی کے احکامات دیئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو کو بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس کی معاونت حاصل ہے،ضلعی نفاذ کمیٹیاں مکمل فعال اور نتائج واضح نظر آنے چاہئیں۔ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کہا کہ تمام ایس ایچ کو کریک ڈائون میں میپکو سے مکمل تعاون کی ہدایت کردی گئی ہے ،پولیس قومی کاز کی تکمیل کے لئے انتظامیہ کی دست و بازو ہے۔