24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںخانیوال،وزیراعلی کے ستھرا پنجاب پروگرام کے فوکل پرسن نے خانیوال شہر اور...

خانیوال،وزیراعلی کے ستھرا پنجاب پروگرام کے فوکل پرسن نے خانیوال شہر اور تحصیل کبیروالا کا دورہ کیا

- Advertisement -

خانیوال ۔ 06 مئی (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے فوکل پرسن عاصم محمود نے خانیوال شہر اور تحصیل کبیروالا کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان اسسٹنٹ کمشنر عامر لیاقت،ڈویژنل ہیڈ آپریشن انوار الحق،ڈسٹرکٹ منیجر ڈبلیو ایم سی عثمان خورشید و دیگر افسران ہمراہ تھے۔فوکل پرسن نے خانیوال شہر اور کبیر والا تحصیل میں صفائی صورتحال اور صفائی آپریشن کام کا معائنہ کیا۔

انہوں نے مختلف بازاروں مارکیٹوں اور یونین کونسلوں میں جاکر تاجروں اور اہل علاقہ سے ملاقاتیں کیں اور ان سےصفائی صورتحال بارے دریافت کیا۔اس دوران تاجروں اور شہریوں نے وزیراعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس انقلابی اقدام پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔کبیر والا میں چیف ایگزیکٹو آفیسرویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے تحصیل کبیروالا میں صفائی انتظامات پر بریفنگ دی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593489

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں