23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںخانیوال:انسداد پولیو مہم 21تا25اپریل تک جاری رہے گی، 6لاکھ14ہزار سے زائد پانچ...

خانیوال:انسداد پولیو مہم 21تا25اپریل تک جاری رہے گی، 6لاکھ14ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

خانیوال۔ 17 اپریل (اے پی پی):انسداد پولیو مہم 21تا25اپریل تک جاری رہے گی، ضلع میں مجموعی طور پر6لاکھ14ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں21 اپریل سے شروع ہونے والی پانچ روزہ مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ابرار اقبال،فوکل پرسن عامر خان نے پولیو پلان بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق انسداد پولیو ہماری ترجیح ہےانسداد پولیومہم کے مائیکرون پلان کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،پچھلی مہم میں ناقص کارکردگی والے یوسی ایم اوز کو تبدیل کردیا جائے،ٹریننگ ورکشاپ کے ساتھ پولیو ورکرز کو فیلڈ میں بھی عملی تربیت دی جائے،ٹرانزٹ پوائنٹس پر ہر گاڑی کو روک کر بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائے جائیں،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ نجی سکولوں کے بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں،پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنیوالوں کی فوری اطلاع دی جائے،مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583616

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں