خسرہ کی وباء کے پیش نظر فلپائن کے غیرضروری سفر سے گریز کریں، وزارت صحت کی شہریوں کو تنبیہہ

75

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزارت صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ خسرہ کی وباءکے پیش نظر فلپائن کے غےرضروری سفر سے گریز کریں۔ وزارت صحت نے اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھانے کے لئے ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر محکمہ صحت کے عملہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے ایک اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزےر صحت عامر محمود کےانی نے ہداےت کی ہے کہ فلپائن مےں خسرہ کی وباءکے تناظر مےں ضروری ہداےات کی گئی ہےں اور تمام بےن الاقوامی ہوائی اڈوں پر محکمہ صحت کے عملہ کو ہائی الرٹ کر دےا گےا ہے۔ وفاقی وزیر کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ ملک سے آنے والی پروازوں کی نگرانی کے لئے ایئر پورٹ سٹاف ہر ممکن اقدامات کرے۔ ہدایت میں کہا گیا کہ پاکستانی شہری فلپائن کا غیرضروری سفر سے گریز کریں۔ ہدایت میں واضح کیا گیا کہ پاکستان میں حال ہی مےںبچوں کو خسرہ کے خلاف ملک بھر مےں مہم کے تحت ٹیکے لگائے گئے ہیں جو کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑے خسرہ مہم تھی۔