31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںخصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں،انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا...

خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں،انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،گورنر پنجاب

- Advertisement -

لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں،ان تمام خصوصی افراد کو سلام پیش کرتا ہوں جن کاعزم اور حوصلہ دوسروں کے لیے ایک مثال ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں خصوصی افراد سپورٹس سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں، خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے رویے جو خصوصی افراد کی دل آزاری کا سبب بنیں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس میں پہلی مرتبہ خصوصی افراد کے لیے ویل چیئر ریمپس اور لفٹ بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور چانسلر یونیورسٹیوں میں خصوصی افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415882

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں