ایبٹ آباد۔ 8 ستمبر (اے پی پی):ہزارہ میں خصوصی بچوں کیلئے قائم کنگسٹن سکول ایبٹ آباد کے منیجنگ ڈائریکٹر سردار عرفان نے کہا کہ معذور بچوں کے حوالہ سے الگ تعلیمی بورڈ کے قیام کے لیے جلد کام شروع کر دیا جائے گا،
چیئرمین تعلیمی بورڈ کے مشکور ہیں جنہوں نے خصوصی بچوں کے لیے الگ تعلیمی بورڈ کی عظیم کاوش میں اپنا حصہ ڈالنے پر بھرپور آمادگی کا اظہار کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ سٹیزن فورم ایبٹ آباد کے زیراہتمام چیئرمین تعلیمی بورڈ محمد شفیق اعوان کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں ایبٹ آباد کی دو عظیم شخصیات ملک دلاور خان اور اور ثمینہ کوثر بھی موجود تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی چیئرمین بورڈ کو اتنا قابل اور اعلیٰ تعلیمی بصیرت کے ساتھ پایا ہے، آئندہ سال خصوصی بچوں کا الگ تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد میں قائم ہو گا۔ ثمینہ کوثر اور ملک دلاور خان نے کہا کہ وہ خصوصی طور پر چیئرمین بورڈ کے مشکور ہیں جنہوں نے اس عظیم کاوش میں اپنا حصہ ڈالا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے معذور بچوں کے ایک بڑے سکول کے مالک محمد عرفان نے بتایا کہ خصوصی بچے اس ملک میں اتنا ہی حق رکھتے ہیں جتنا کہ عام آدمی کو حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سردار عرفان نے کہا کہ سام انسٹی ٹیوٹ کیثمینہ کوثر اور ملک دلاور خان جیسی شخصیات جو ان بچوں پر محنت کر کے ان کو قابل شہری بناتے ہیں، کو وہ تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مخصوص نصاب تعلیم اور مخصوص امتحان کے لیے ایبٹ آباد بورڈ کے چیئرمین شفیق اعوان سے وفد کی صورت میں ملاقات کی اور خصوصی بچوں کو درپیش تعلیمی مسائل پر سیر گفتگو ہوئی۔ پہلی بار کسی ادارہ کے سربراہ کو اتنا قابل اور تعاون کرنے والا پایا، شفیق اعوان نے اپنے ہر طرح کے تعاون اور سپیشل ایجوکیشن بورڈ کے قیام میں بھرپور کردار اور تعاون کا یقین دلایا۔