خصوصی بچے ہمارامستقبل ہیں، انہیں معمول کی زندگی گزارنے کے قابل بناناہماراہدف ہوناچاہیے،بیگم ثمینہ عارف علوی

75

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہےکہ خصوصی بچے ہمارامستقبل ہیں، انہیں معمول کی زندگی گزارنے کے قابل بناناہماراہدف ہوناچاہیے۔

پیرکو انہوں نے خیبر پختونخوا میں خصوصی بچوں کے لئے دو سکولوں کے قیام کی خبر کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی افراد کی معاشرے کے مرکزی دھارے میں شمولیت کے لئے ملک میں جاری کوششوں پر دلی خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارامستقبل ہیں اور انہیں مساوی حقوق حاصل ہیں۔ان کو معمول کی زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہماراہدف ہوناچاہیے۔