خضدار گیس سلنڈر دھماکے میں ماں دو بچیوں سمیت جھلس کر جاں بحق

136
خضدار گیس سلنڈر دھماکے میں ماں دو بچیوں سمیت جھلس کر جاں بحق

خضدار۔ 19 نومبر (اے پی پی):خضدار گیس سلنڈر دھماکے میں ماں دو بچیوں سمیت جھلس کر جاں بحق ہو گئی ہے ۔

ہفتہ کے روز شہر کے نواحی علاقہ مینگل آباد نزد بولان کالونی میں واقع ذوالفقار احمد قمبرانی نامی شخص کے گھر میں گھر یلو گیس سلنڈر پھٹنے سے ذوالفقار قمبرانی کی اہلیہ و دو کمسن بچی نایاب ذوالفقار عمر (چھ ماہ) اور چھ سالہ بچی مائرہ ذوالفقارجھلس کر شدید زخمی ہوئی جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے طبی امداد ٹیچنگ ہسپتال میں دینے کے بعد کراچی منتقل کیا گیا ۔

وڈھ کے ایریا میں چھ ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی بعد ازاں کراچی میں ذوالفقار کی اہلیہ و دوسری بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔