خطرناک سمندری طوفان ”چانتھو“ جاپان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا ، پروازیں اور ٹرین سروس معطل

207

ٹوکیو ۔ 17 اگست (اے پی پی) خطرناک سمندری طوفان ”چانتھو“ جاپان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا جس کے باعث ساحلی علاقوں میں پروازیں اور ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ حکام نے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کو خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق 126 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواﺅں، شدید بارشوں اور طاقتور لہروں کے ساتھ سمندری طوفان کا رخ جاپان کے شمال مشرقی علاقوں کی جانب ہے اور شدید بارشوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔