27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںخطے میں کشیدگی بڑھانے کا ذمہ دار بھارت ہے، خواجہ آصف

خطے میں کشیدگی بڑھانے کا ذمہ دار بھارت ہے، خواجہ آصف

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کا ذمہ دار بھارت ہے۔جمعہ کو ایک نجی ٹیلی وژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت بعض ممالک دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا ہے اور اب بھارت دفاعی پوزیشن پر آ چکا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے ڈرامہ رچا رہا ہے اور ذاتی مفاد کی سیاست کر رہا ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595097

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں