ناسا ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) خلائی جہاز کیسینی زحل کا مشن ختم کرنے کے قریب ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کیسینی گذشتہ 12 برس سے حلقہ دار سیارے زحل اور اس کے چاندوں کے گرد نسبتاً محفوظ فاصلے سے گردش کر رہا ہے۔ لیکن اب یہ زحل کے ساتھ خودکش انداز میں ٹکرانے جا رہا ہے۔اگلے نو ماہ میں خلائی جہاز غوطہ کھا کر سیارے کے حلقوں کے نہایت قریب پہنچ جائے گا۔ اس کے بعد یہ زحل کے ساتھ ٹکرا کر فنا ہو جائے گا۔اس خودکش مشن کی وجہ یہ ہے کہ کیسینی کا ایندھن ختم ہو رہا ہے