خلیجی اور عرب ممالک کا ریاض میں روسی اور امریکی عہدیداروں کے درمیان بات چیت کا خیر مقدم

102
Kuwait
Kuwait

کویت سٹی ۔19فروری (اے پی پی):خلیجی اور عرب ممالک نے ریاض میں یوکرین میں جنگ بندی پر روسی اور امریکی عہدیداروں کے درمیان بات چیت کا خیر مقدم کیا ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، عمان، اردن اور فلسطین نے اس بات چیت میں سعودی عرب کے فعال کردار کا خیر مقدم کیا ہے۔ اسی طرح خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ نے بھی سعودی عرب کی جانب سے ریاض میں روس اور امریکا کے درمیان بات چیت کی میزبانی کو سراہا ہے۔

سیکرٹریٹ نے باور کرایا ہے کہ یہ اقدام مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے عالمی استحکام کو سپورٹ کرنے کے سلسلے میں بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کے قائدانہ کردار اور بلند مقام کا گواہ ہے۔خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے واضح کیا ہے کہ حالیہ سرگرمی سعودی عرب کی جانب سے ہمیشہ اپنائی گئی متوازن دانش مندانہ سیاسی روش کی کڑی ہے۔