خنجراب پاس کے راستے چین کے ساتھ تجارت دوبارہ شروع ہو گئی ہے، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازق داو¿د کا ٹویٹ

95

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازق داو¿د نے کہا ہے کہ خنجراب پاس کے راستے چین کے ساتھ تجارت عارضی طور پر دوبارہ شروع ہوئی ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کووڈ۔ 19 کی وبا کی وجہ سے خنجراب پاس بند تھا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں کے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ خنجراب پاس کو کھولا جائے۔ چینی حکام اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے وزارت تجارت کی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔