36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںخواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور مالیاتی امور میں شامل...

خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور مالیاتی امور میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، شزہ فاطمہ خواجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور مالیاتی امور میں انہیں شامل کرنے کی ضرورت ہے، بزنس یوتھ لون پروگرام کے تحت صرف سات فیصد خواتین انٹرپرینیورز نے قرضہ حاصل کیا ہے، اس میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ وہ پیر کو یہاں برطانوی ہائی کمیشن کے ریونیو موبلائزیشن انویسٹمنٹ و ٹریڈ ریمٹ پروگرام کے زیر اہتمام خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور مالیاتی امور میں ان کی شمولیت سے متعلق منعقدہ سیشن سے خطاب کر رہی تھیں۔

سیشن میں سٹیٹ بینک آف پاکستان، سمیڈا اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے نجی اور ترقیاتی شعبہ بشمول جاز، یو ایس ایف، ایف پی سی سی آئی، جی آئی زیڈ، اے ڈی بی، ایف بی آر، کیٹلسٹ لیب اور صوبائی چیمبرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شزہ فاطمہ خواجہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اس سیشن کے انعقاد پر ریمٹ، ایف سی ڈی او، ترقیاتی شراکت داروں اور نجی شعبہ کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور مالیاتی امور میں شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس خلاء کو دور کرنے کیلئے کثیر الجہت حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ریمٹ کے تعاون سے جاری حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی جن میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن اور نوجوانوں کی روزگار کے حوالہ سے پالیسی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس یوتھ لون پروگرام سے صرف سات فیصد خواتین انٹرپرینیورز مستفید ہوئیں، مزید خواتین کو اس میں آگے آنا ہو گا۔

انہوں نے خواتین کیلئے ہنرمندی، لیپ ٹاپ جیسے ڈیجیٹل آلات کی فراہمی، ڈیجیٹل یوتھ حب کے قیام اور خواتین کے کاروبار کیلئے مارکیٹ کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ان کا دفتر شراکت داری کیلئے کھلا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ عنبرین افتخار، برٹش ہائی کمیشن سے نغمہ تہنیات نے بھی خطاب کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=356470

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں