خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرپرسن ام لیلی ٰ اظہر

52
National Commission for Dignity of Women
National Commission for Dignity of Women

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو )چیئرپرسن ام لیلیٰ اظہر نےپاکستان کی تمام خواتین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متحد ہو جائیں، خود کو بااختیار بنائیں اور ایک روشن مستقبل کی جستجو کریں۔

خواتین کے قومی دن کے حوالے سے جاری پیغام میں ام لیلیٰ اظہر نے کہا کہ آئیے آج کے دن کی مناسبت سے پاکستان میں خواتین کی نمایاں شراکت کو تسلیم کریں جو آبادی کا 49 فیصد سے زیادہ ہیں، اتنی بڑی تعداد کے باوجود پاکستان میں خواتین کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جن میں صنفی بنیاد پر تشدد، معاشی عدم مساوات اور  تعلیم و صحت کی دیکھ بھال تک محدود رسائی شامل ہیں،

انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔