24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںخواتین کو ڈیجیٹل سکلز سے آراستہ کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی...

خواتین کو ڈیجیٹل سکلز سے آراستہ کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی کے تربیتی پروگرام (شی ونز)کے نئے بیچ میں رجسٹریشن کا آغاز

- Advertisement -

لاہور۔6مئی (اے پی پی):خواتین کو ڈیجیٹل سکلز سے آراستہ کرنے اور انہیں کریئر بلڈنگ میں مدد فراہم کرنے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے تربیتی پروگرام ‘SheWins’ میں آن کیمپس اور آن لائن ٹریننگ کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خواتین امیدوار ای کامرس، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، گرافک اینڈ برینڈ ڈیزائن اور یوٹیوب کانٹینٹ کریشن کورسز میں داخلے کیلئے اپلائی کر سکتی ہیں۔ 6 ہفتوں پر مشتمل آن کیمپس ٹریننگ کیلئے 20 ہزار روپے جبکہ آن لائن ٹریننگ کیلئے 15 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

پروگرام کے تحت اب تک 2 ہزار سے زائد خواتین تربیت مکمل کر چکی ہیں اور اپنا خود کا آن لائن کاروبار چلا رہی ہیں۔

اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے ذریعے ہم خواتین کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کر رہے ہیں تاکہ وہ نہ صرف معاشی طور پر خود مختار بن سکیں بلکہ اپنے آن لائن کاروبار کو فروغ دیتے ہوئے ملکی معیشت میں بھی مثبت کردار ادا کر سکیں۔

ٹریننگ پروگرام سے مستفید ہونے کیلئے عمر 16 سے 50 سال جبکہ تعلیمی قابلیت میٹرک یا اس سے زائد ہونا ضروری ہے۔ خواتین امیدوار شی ونزویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593481

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں