خواجہ سلمان رفیق کا داتا دربارکا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

31

لاہور۔3جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے داتا دربارکا دورہ کیا۔صوبائی وزیر بلال یاسین بھی خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیرصحت نے داتادربار کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری، کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران، ڈی آئی ڈی عثمان گوندل، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ احسان علی جمالی، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار و دیگر حکام موجود تھے۔

صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور بلال یاسین نے9 محرم الحرام کو حضرت داتا گنج بخش ہجویری رحمة اللہ کے982 ویں غسل مبارک کے انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزرانے حضرت داتا گنج بخش ہجویری کی قبر مبارک پر بھی حاضری دی اور ملک و قوم کیلئے دعائیں کیں۔صوبائی سیکرٹری اوقاف نے انتظامات بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق9 محرم الحرام کو حضرت داتا گنج بخش ہجویری رحمة اللہ کے982 ویں غسل مبارک کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں کئے گئے انتظامات تسلی بخش ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے غسل مبارک کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی درخواست کی ہے۔غسل مبارک کی تقریب کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا۔صوبائی وزیربلال یاسین نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران حکومت پنجاب نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ صوبہ بھر میں دورے کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔