خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں اجلاس کا انعقاد

100

لاہور۔15مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر وحید اصغر، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی اور ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس حماد الرب نے شرکت کی۔

وڈیو لنک کے ذریعے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر عمران حسن، ایم ایس سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ اور متعلقہ ایکسیئنز بلڈنگز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی سامان کی خریداری کے عمل اور سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ افسران نے اس موقع پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے طبی سامان کی خریداری کے عمل کو تیز اور سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں ری ویمپنگ منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔