خواجہ ناظم الدین کی 56ویں برسی (کل )منائی جائے گی

182

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل اور تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما خواجہ ناظم الدین کی 56ویں برسی (کل) 22اکتوبر بروزجمعرات کو منائی جائے گی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فائونڈیشن سمیت مختلف سرکاری ، غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومتوں ، ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات ، کانفرنسز ، سیمینارز ، مذاکروں ، مباحثوں وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ جس سے مختلف سیاسی ، دینی ، مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دانشور اور اہم رہنما خطاب کریں گے۔اس موقع پرخواجہ ناظم الدین کی قومی ، ملکی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔