23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںخوبصورت لب ولہجے کے ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کی برسی...

خوبصورت لب ولہجے کے ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کی برسی منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):خوبصورت لب ولہجے کے ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کی برسی بدھ کو منائی گئی۔فیض احمد فیض13 فروری 1911 کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے اردو کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرایا ۔ فیض احمد فیض کی نمایاں تصانیف میں نقش فریادی، دست صباء، زنداں نامہ، دست تہ سنگ، سروادی سینا، شام شہریاراں اور مرے دل مرے مسافر جیسے شعری مجموعے شامل ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے نثر میں میزان، صلیبیں ،مرے دریچے میں، متاع لوح و قلم، ہماری قومی ثقافت اور آشنائی جیسی کتب چھوڑی ہیں ۔فیض احمد فیض ایشیا کے واحد شاعر ہیں جن کو روس کی جانب سے لینن امن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اس کے علاوہ فیض احمد فیض کو لوٹس ایوارڈ برائے ادب ،نگار ایوارڈ اور نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔فیض احمد فیض 20 نومبر 1984 کو 73 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہوں نے ساری زندگی ظلم، ناانصافی اور جبر و استبداد کے خلاف جدوجہد کی ۔وہ اردو ادب کی ترقی پسند تحریک کے سب سے بڑے شاعر تھے۔فیض احمد فیض کی برسی کے موقع پرعلمی و ادبی حلقوں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں ان کی خدمات کے اعتراف پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527374

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں