خوراک میں معدنی نمک کا استعمال جانوروں کی بہترین صحت اورمعیاری کھالوں کے حصول کاضامن ہے، ماہرین لائیو سٹاک

411
خوراک میں معدنی نمک کا استعمال جانوروں کی بہترین صحت اورمعیاری کھالوں کے حصول کاضامن ہے، ماہرین لائیو سٹاک

فیصل آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):خوراک میں معدنی نمک کا استعمال جانوروں کی بہترین صحت اورمعیاری کھالوں کے حصول کا ضامن ہے۔ ماہرین لائیو سٹاک نے بتایا کہ جانوروں کی خوراک میں نمک کی کمی کے باعث خوراک مکمل طور پرہضم نہیں ہوتی اور انہیں بھوک کی کمی کے باعث بال جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں اور کھال بھی کھردری ہوجاتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ نمکیات کی کمی سے جانور غیر غذائی اجزا مٹی،دیوار،پتھر،درخت چاٹنا شروع کردیتے ہیں۔انہوں نے مویشی پال حضرات سے کہا کہ جانوروں کو نمک کی فراہمی کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ان کی کھرلیوں میں نمک کے ڈھیلے رکھ دیں جبکہ انہیں صاف پانی ہی پینے کیلئے فراہم کریں۔انہوں نے بتایاکہ لائیوسٹاک سہولت سنٹرز پر معدنی نمک ارزاں نرخوں پردستیاب ہے۔