24.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںخوشحال خان خٹک ایکسپریس سروس کی بحالی پر ہم وفاقی وزیر ریلوے...

خوشحال خان خٹک ایکسپریس سروس کی بحالی پر ہم وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی صاحب کے انتہائی ممنون و مشکور ہیں ،جہانگیر خانزادہ

- Advertisement -

حضرو۔ 25 اپریل (اے پی پی):سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک حمید اکبر نے کہا ہے کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی ضلع اٹک کے عوام کے لئے خوش آئند اور باعث سہولت ہے اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس سروس کی بحالی پر ہم وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی صاحب کے انتہائی ممنون و مشکور ہیں نیز اٹک ریلوے اسٹیشن کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی 18 مئی کو اٹک کا دورہ بھی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ ن کے راہنماؤں نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی پر اٹک کے عوام کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بند سروس کو دوبارہ بحال کرنے پر ہم اٹک کے عوام کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ اس سروس کی بحالی سے اٹک کے عوام کے لئے بذریعہ ریل سفر انتہائی آسان اور سہولت کا باعث ہے۔

- Advertisement -

جہانگیر خانزادہ اور حمید اکبر خان نے وفاقی وزیر ریلوے کو اٹک کے دورہ کی بھی دعوت دی جس کے جواب میں حنیف عباسی نے اٹک کے دورہ کی دعوت قبول کی اور وہ 18 مئی کو اٹک کا دورہ کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587724

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں