خیبر ایجنسی میں باڑہ ڈیم کی تعمیر سے 41 ہزار729 ایکڑ رقبہ کی آبپاشی کی ضروریات کی تکمیل میں مدد ملے گی، واپڈا

174

اسلام آباد ۔29 نومبر(اے پی پی)خیبر ایجنسی میں باڑہ ڈیم کی تعمیر سے 41 ہزار729 ایکڑ رقبہ کی آبپاشی کی ضروریات کی تکمیل میں مدد ملے گی۔ واٹر اینڈ پاورڈویلپمنٹ اتھاٹی ( واپڈا) کی رپورٹ کے مطابق باڑہ ڈیم کی تعمیر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے تحت کی جائے گی جس پر 21.651 ارب روپے کی لاگت کاتخمینہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف آبپاشی کی ضروریات کو پورا کرنے اور زیر کاشت رقبہ کے اضافہ میں مدد ملے گی بلکہ اس سے 5.8 میگاواٹ سستی بجلی بھی پیداہو گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ باڑہ ڈیم سے پشاور اور علاقہ کے عوام کے لئے سالانہ 5 ہزار 400 ملین گیلن صاف شفاف پینے کا پانی بھی فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاہک ملک کے مختلف علاقوں میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے آبی وسائل کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔