اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کو بہت کوششوں کے بعد مکمل طور پر ازسرنو اور جدید بنایا گیا ہے۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نئے اورجدید ہسپتال کی تعمیر آسان ہےلیکن ہمارے موجودہ سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیک کرنا بہت مشکل ہے۔ میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کےبورڈ اور انتظامیہ کو ان کی کوششوں پر مبارکباد دیتاہوں۔
وزیر اعظم نے ہسپتال کی کچھ تصاویر بھی جاری کیں۔