23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبر پختونخوا ،ریسکیواہلکاروں کی فرضی مشقیں

خیبر پختونخوا ،ریسکیواہلکاروں کی فرضی مشقیں

- Advertisement -

پشاور۔ 03 ستمبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں چیئر لفٹ پھنسنے جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے ریسکیواہلکاروں کی فرضی مشقوں کا آغاز کردیاگیا ہے۔سرکاری حکام کے مطابق پہاڑی وادیوں میں چیئر لفٹ پھنسنے جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو خیبر پختون خوا نے جوانوں کی تربیت شروع کرتے ہوئے فرضی مشقیں کیں، اس دوران ریسکیو ورکرز کو جدید آلات بھی دیے گئے

،خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آئے روز چیئر لفٹ میں پھنسنے جیسے واقعات رو نما ہوتے ہیں، ان واقعات میں اضافے کے پیش نظر ریسکیو حکام نے اپنے آپریشنل یونٹ کے ماہر جانبازوں کو خصوصی مشقوں میں شامل کیا ہے۔

- Advertisement -

ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختون خوا ایمرجنسی ریسکیو سروسز اپنے دستیاب وسائل میں پہاڑی و بندوبستی علاقوں میں فرضی مشقیں کروا رہی ہے، جہاں چیئر لفٹ ایمرجنسیز سے نمٹنے، اہلکاروں کی حفاظت اور پھنسے افراد کو بہ حفاظت نکالنے کے لیے ضروری آلات فراہم کیے گئے ہیں،ان ڈیزاسٹر آپریشن مشقوں میں شامل ریسکیو کے اہلکاروں کو ڈی رنگ، سنگل و ڈبل پولی، زپ لائن پولی، فگر آف 8، سیفٹی بیلٹ، سیٹ ہارنس، روپ رولر، باسکٹ اسٹریچر اور جمپنگ شیٹسس فراہم کی گئی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385802

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں