23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبر پختونخوا میں ایک بار پھر صحت کارڈ پر علاج معطل کردیا...

خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر صحت کارڈ پر علاج معطل کردیا گیا

- Advertisement -

پشاور۔ 23 اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر صحت کارڈ پر علاج معطل کردیا گیا۔اس سلسلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صوبہ بھر میں صحت کارڈ پر نئے داخلے بند کر دیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شروع کیے گئے صحت انصاف کارڈ کے تحت مفت علاج سروس کو معطل کر دیا گیا ہے، جس پر(منگل) سے عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔

- Advertisement -

اسٹیٹ لائف انشورنس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 22 اگست سے صحت انصاف کارڈ پر نئے داخلے نہیں کیے جائیں گے، تاہم پیشگی اجازت ملنے پر صرف ایمرجنسی علاج کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ فنڈر کی عدم دستیابی کے باعث سروس کو معطل کیا جا رہا ہے، گزشتہ ایک سال سے فنڈ فراہم نہیں کیے گئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381783

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں