خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ جسمانی معذور افراد کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 818 تک پہنچ گئی، محکمہ سماجی بہبود

107
Khyber Pakhtunkhwa
Khyber Pakhtunkhwa

پشاور۔ 22 مئی (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ جسمانی معذور افراد کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 818 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ سماجی بہبود کے اعدادوشمار کے مطابق ان رجسٹرڈ جسمانی معذور افراد میں مردوں کی تعداد 1 لاکھ 17ہزار 538 جبکہ خواتین کی تعداد 58ہزار 680 ہے۔ محکمہ سماجی بہبود کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جسمانی معذور بچوں کی تعداد 74ہزار 600 ہے۔ سب سے زیادہ 28 ہزار 359 جسمانی معذور افراد پشاور میں ہیں۔ ضلع سوات میں 24ہزار 880 جبکہ لوئر دیر میں 16ہزار 533 جسمانی معذور افراد موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ان جسمانی معذور افراد کے ڈیٹا میں قبائلی اضلاع شامل نہیں۔