خیبر پختونخوا کا دوسرا خصوصی طیارہ پاکستانی طلبہ کو لے کر بشکیک سے پشاور ایئرپورٹ پہنچ گیا

100
Pakhtunkhwa carrying Pakistani students reached Peshawar Airport from Bishkek

پشاور۔ 23 مئی (اے پی پی):خیبر پختونخوا کا دوسرا خصوصی طیارہ بشکیک سے پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تقریباً 300 کے قریب پاکستانی طلبہ کو بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے ۔ کرغزستان سے آنے والے پاکستانی طلبہ کو خوش آمدید کہنے کے لئے ڈی جی پی ڈی ایم اے اور دیگر اعلی حکام پشاور ایئرپورٹ پر موجود تھے ۔ کرغزستان سے آنے والے پاکستانی طلبہ کے والدین کی بڑی تعداد بھی اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود رہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے کرغزستان سے وطن واپسی پر طلبہ و طالبات کو اپنے اپنے علاقوں تک بحفاظت پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔