خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور برف باری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

178

پشاور۔6جنوری (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور برف باری کا امکان ہے اور بارشوں کا یہ سلسلہ آٹھ جنوری تک جاری رہے گا ۔

محکمہ موسمیات مطابق بالاکوٹ ، ایبٹ آباد ، دیر ، چترال ، سوات اور دیگر شمالی علاقوں میں آج مزید بارش ہو گی جبکہ پشاور سمیت کئی میدانی علاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات مطابق کل سے پشاور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں اور جنوبی اضلاع میں بارش شروع ہو کر دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 29 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اسی طرح پشاور میں 7 ، سیدو شریف میں 12 ، تحت بھائی میں 9 ، مالم جبہ میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ میں 5 انچ ، دیر میں 4 ، چترال میں پوائنٹ 4 انچ برفباری ہوئی اسی طرح پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 3 اور زیادہ سے زیادہ 11 سنٹی گریڈ ، ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بارش کا موجودہ سلسلہ 8 جنوری تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔