22.7 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومضلعی خبریںخیبر پختونخوا کے راستے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا...

خیبر پختونخوا کے راستے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، محکمہ داخلہ

- Advertisement -

پشاور۔ 03 اپریل (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے راستے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ جمعرات کو محکمہ داخلہ اور قبائلی امور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ 2025 تک پاکستان چھوڑنے کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا دوسرا مرحلہ خیبر پختونخوا کے سرحدی مقامات کے ذریعے شروع ہوگیا ہے اور اب تک دوسرے مرحلے کے تحت 153 غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔

گزشتہ بدھ کے روز دوسرے مرحلے کے تحت کل 27 جبکہ پہلے مرحلے کے تحت طورخم بارڈر کے ذریعے 850 غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا گیا،طورخم، انگور اڈہ اور خرلاچی سرحدی مقامات کے علاوہ سوست بارڈر چین کے ذریعے جاری پہلے مرحلے کے پروگرام کے تحت اب تک 477,434 غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔

- Advertisement -

2 اپریل 2025 کو پہلے مرحلے کے تحت کل 850 اور دوسرے مرحلے کے تحت 27 غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا گیا ،پہلے مرحلے کے تحت خیبر پختونخوا کے سرحدی مقامات سے 8,953 غیر قانونی غیر ملکیوں کو وپس بھیجا گیا۔ پہلے مرحلے کے تحت 470,722 غیر قانونی غیر ملکیوں کو طورخم کے ذریعے، 5,983 کو انگور اڈہ کے ذریعے اور 698 کو خرلاچی سرحدی مقام کے ذریعے واپس بھیجا گیا۔

غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی پروگرام (آئی ایف آر پی)یکم نومبر 2023 سے نافذ ہے۔اسی طرح پہلے مرحلے کے تحت پاکستان کے دیگر صوبوں سے موصول ہونے والے کل 2,953 غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا گیا جن میں 1,561 اسلام آباد، 1,309 پنجاب، ایک گلگت بلتستان ، 38 آزاد جموں و کشمیر اور 44 سندھ سے خیبر پختونخوا کے سرحدی مقامات کے ذریعے شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کے تین ٹرانزٹ پوائنٹس کے ذریعے 4940 کو پشاور ، 1059 کو لنڈی کوتل اور ایک کوہاٹ جیل سے پہلے مرحلے کے تحت واپس بھیجا گیا جس سے کل تعداد 6000 ہوگئی۔

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کو غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاری کےلیے صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی کے دوسرے اور حتمی اجلاس کے دوران لیے گئے فیصلے کے مطابق 4 اپریل 2025 سے پہلے ورکرز ویلفیئر بورڈ کالونی ناصر باغ پشاور اور حمزہ بابا مزار لنڈی کوتل میں ٹرانزٹ پوائنٹ کو فعال کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔

صوبائی حکومت کی خواہش ہے کہ وطن واپسی انسانی بنیادوں پر کی جائے اور ناپسندیدہ صورتحال سے بچنے کےلیے عمل کو آسان بنانے کے لیے فوری بنیادوں پر ہر ممکن قدم اٹھایا جائے۔سیکرٹری ریلیف، بحالی اور آبادکاری محکمہ خیبر پختونخوا نے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے عمل کے دوران نقل و حمل، رہائش اور خوراک کی فراہمی کی حد تک ضلع خیبر اور پشاور میں فوری طور پر ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578081

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں