26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبر پختونخوا کے سرکاری محکموں میں نئی بھرتیاں محکمہ خزانہ کی پیشگی...

خیبر پختونخوا کے سرکاری محکموں میں نئی بھرتیاں محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط

- Advertisement -

پشاور۔ 04 جولائی (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری محکموں میں نئی بھرتیاں محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط کر دی گئیں۔

اس سلسلے میں وزیراعلی سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری محکموں میں نئی بھرتیوں کےلیے محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

- Advertisement -

تمام سرکاری محکموں، خود مختار اداروں میں نئی بھرتیاں بشمول پراجیکٹ اور کنٹریکٹ بھرتیاں محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہوں گی۔ جن اسامیوں پر بھرتی کےلئے پہلے سے اشتہارات جاری کئے گئے ہیں وہ بھرتیاں معمول کے پراسس تحت ہوں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481758

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں